کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں میں بدھ کو سہ پہر قہر انگیز ژالہ باری نے کسانو ں کا سب کچھ برباد کر دیا ہے ۔معلوم ہو اہے کہ ہندوارہ سے رامحال تک درجنو ں علاقوں جن میں ،راجپورہ ،آہ گام ،زچلڈارہ ،باکی آکر ،کھئی پورہ ،وڈی پورہ ،لنگیٹ ،ماگام ،ڈولی پورہ ،تارت پورہ ویلگام ،ککروسہ ،ہر ڈونہ ،لیلم اور کلی پورہ شامل ہیں بدھ کے سہ پہر کو موسم نے اچانک کروٹ لی اور زور دار بارشو ں کے بیچ قہر انگیز ژالہ باری ہوئی جو قریب 10منٹ تک جاری رہی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا یہ ان علاقوں میں تباہ کن ژالہ باری بتائی جاتی ہے اور اس سے قبل بھی کئی بار ان علاقوں میں ژالہ برای ہوئی تاہم آج کی قہر انگیز ژالہ باری نے کسانو ں کا سب کچھ برباد کر کے رکھ دیا ۔ان علاقوں میں کھڑی فصلو ں کے ساتھ ساتھ دھان کی پنیری اور میوہ با غات کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے ۔