سرینگر// معروف قلمکار اور کشمیری صحافی آنجہانی پریم ناتھ بزاز کی دُختر وجیا بزاز نے کل یہاں میڈیا کمپلیکس میں نایاب اخبارات کی نمائش کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر اومکار راجدھان بھی تھے ۔وجیا ہمدرد اخبار کے شمارے دیکھ کر پرانی یادوں کو تازہ کیا واضح رہے اخبار ہمدرد اُن کے والد آنجہانی پریم ناتھ بزاز نے 1930 کی دہائی میں سرینگر سے شروع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی اخبار کے نادر شمارے دیکھنے دلی سے یہاں آئی ہوں ۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کا اخبار کے شمارے محفوظ رکھنے کیلئے شکریہ کا اظہار کیا ۔ نایاب اخبارات اور تصاویر کی نمائش کا افتتاح گذشتہ روز میڈیا کمپلیکس میں وزیر برائے اطلاعات چودھری ذوالفقار علی اور وزیر تعمیراتِ عامہ نعیم اختر نے کیا تھا ۔ نمائش عوام کیلئے 6 جولائی 2017 تک کھلی رہے گی ۔