سرینگر//سرینگر میں پولیس نے فلڈ چنل ٹینگہ پورہ سے ایک عدم شناخت مرد کی نعش بر آمد کی ۔نعش کو پہچان کیلئے پانتہ چھوک کے نعش گھر میں رکھا گیا۔پولیس اسٹیشن بٹہ مالو نے 3جولائی کو فلڈ چنل ٹینگہ پورہ سے تقریباََ 30 سے 35سال کے ایک نوجوان کی نعش بر آمد کی حلیہ سے متوفی غیر ریاستی باشندہ لگتا ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ۔ نعش شناخت کرنے کیلئے پانتہ چھوک کے نعش گھر میں موجود ہے اگر کسی شخص کو متوفی کے بارے میں کوئی علمیت ہوا تو ان نمبرات 9596770526,9596770860,01942.2482193 یا 100ہلپ لائن پر رابطہ کرے۔