بھدرواہ //ڈوڈہ بھدرواہ روڈ پر ایک بزرگ خاتون ایک رفتار سکوٹی کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے بھالہ پولیس چوکی کے تحت سنائی گائوں میں بدھ کی شام ایک تیز رفتار بغیر رجسٹریشن نمبر والیسکوٹی نے راہگیر خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس چوکی کے انچارج سنیل پریہار کی قیادت میں پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مہلوک خاتون کی شناخت 65سالہ ٹھاکری دیوی زوجہ پرتھوی راج ساکن سنائی بھالہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دفعہ 279,304-Aکے تحت ایف آئی آر 75/2017درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔