جموں// ریاست جموں وکشمیر میں جی ایس ٹی کی عمل آوری کے معاملے پر پریشان کن صورت حال پیدا کرنے کے لئے پی ڈی پی۔بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی میںایک وزیر کی جانب سے استعمال کی گئی غیر مہذبب اور غیر پارلیمانی زبان اس بات کی عکاسی کر تی ہیں کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔اور یہ سب کچھ پی ڈی پی صدر اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ریاستی بی جے پی کے چیف ست شرما کی موجودگی میں ہوا۔اس کے فوری بعد شیر کشمیر بھون میں این سی کے سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسمبلی میں رونما ہوئی صورت حال زیر بحث لائی گئی۔این سی کے لیڈروں نے وزیر عمران انصاری کو وزارتی کونسل سے باہر کرنے اور ایم ایل اے دیوندر سنگھ رانا سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔این سی لیڈروں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اس سے صاف ظاہر ہو جائے گا کہ وہ بی جے پی کے آگے بے بس ہو چکی ہے۔اور یہ صورت حال ریاست کے جمہوری اقدار کے لئے بد شگون ہے۔این سی لیڈروں نے رانا کو دھمکی دینے کے لئے انصاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی حکومت جمہوریت کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔میٹنگ میں سینئر نیشنل کانفرنس لیڈران وسابق وزراء نے حصہ لیاان میں اجے سدھوترہ، سرجیت سنگھ سلاتھیہ، ایس ہربنس سنگھ ریاستی نائب صدر، رتن لال گپتا، پیرمشتاق بخاری، عبدالغنی ملک، ٹھاکررچھپال سنگھ ، اعجاز جان ، خالدنجیب سہراوردی ، شیخ بشیراحمد، جگجیون لال، قاضی جلال الدین، بابو رام پال، ڈاکٹرچمن لال بھگت، محمداسلم خان، غلام حیدرملک ، ست پال لکھوترہ، دھیان چند،بملالتھرا،حاجی محمدحسین، برج موہن شرما، وجے بقایا، چوہدری رحیم داد، بھوشن لال بٹ، ماسٹرنورحسین،دپندرکور، صوبائی صدرخواتین ونگ ستونت کورڈوگرہ، جگل مہاجن،انل دھر، ایس سریندرسنگھ بنٹی، ، وجے لکشمی دتہ، چوہدری ہارون، مدن منٹو ، موہندرسنگھ، بشیراحمدوانی، وپن پال شرما،ایس گردیپ سنگھ ساسن، چوہدری لیاقت علی، چوہدری ایوب ملک ، چندرموہن شرما، نارسنگھ ، عبدالغنی تیلی، وجے لوچن ، درشن سنگھ آزاد، دھرم ویر سنگھ جموال، موہندرگپتا، سجادشاہین، اجیت کمار شرما، رومی کھجوریہ، سنیل ورما ، تنویراحمدکچلو، بھوشن اپل ، شفاعت احمدخان، باغ حسین راٹھور ، قاضی سید بیگ ،پردیپ بالی، کے ڈی سنگھ، چوہدری ارشد،چوہدری ولی داد، رومیش موٹن ،راجیش بخشی، دلجیت شرما، دلشاد ملک، ریتاگپتا، شمشیر خان ،جی ایچ ملک ، ایم ایل منشی ، راج کپور، اسرارخان ، افتخاراحمدچوہدری وغیرہ شامل ہیں۔