ترال//ترال میںعارضی طور رہائش پزیر سمبل سے تعلق رکھنے والے شہری کی غیر ریاستی بیوی لاپتہ ہوئی ہے ۔افراد خانہ کے مطابق45 سالہ انجلی بانو زوجہ غلام احمد شاہ ساکنہ سمبل بانڈی پورہ حال ترال پائین نذدیک گول مسجدترال سنیچر بعد دوپہر سے گھر سے اچانک لاپتہ ہوئی ۔ رشتہ داروںنے بتایا اگر چہ انہوں نے اسے ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کیاتاہم تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون غیر ریاستی ہونے کی وجہ سے اردو زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں بات نہیں کر سکتی ہے۔ اگر کسی کو بھی مزکورہ خاتون کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو ہ ترال پولیس اسٹیشن یا موبائیل نمبر9596197247پر اطلاع دیں۔