کپوارہ//سماجی بہبود کے وزیراور ممبر اسمبلی ہندوارہ سجاد غنی لون نے جمعرات کو کپوارہ کے متعدد علا قوں کا ودرہ کر کے وہا ں پر زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ لوگو ں کے بنیادی سہولیات میسر رکھنے کے لئے متعلقہ محکمو ں کو جوابدہ بنا دیا جائے ۔سجاد غنی لون نے کہا کہ کپوارہ کو جاذب نظر بنانے کے لئے سرکار نے کئی اہم پروجیکٹوں کو پہلے ہی منظوری دی ہے ۔سجاد غنی لون نے گزریال کرالہ پورہ جاکر سماجی کارکن محمد صادق میر کے گھر باکھی پورہ جاکر حال ہی میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ان کے بھتیجے ہلال احمد میر جاں بحق ہونے کے سلسلے میں ان سے اظہار تعزیت کی ۔