سرینگر//وزیر اعلیٰ شکائتی سیل کے دفتر میں ملی شکایتوں کے رد عمل میں مذکورہ سیل کے کوارڈی نیٹر تصدق حسین مفتی کی ہدایت پر ایک ٹیم نے کل پرائمری ہیلتھ سینٹر جڈی بل کا اچانک معائنہ کیا۔مقامی لوگوں نے مذکورہ ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات ، ڈاکٹروں، نیم طبی اور تکنیکی عملہ کی کمی کی شکائت کی تھی۔معائنہ کے دوران پرائمری ہیلتھ سینٹر میں تعینات13 ڈاکٹروں میں سے فقط پانچ کو حاضر پایا گیا جبکہ45 نیم طبی عملے میں سے صرف11 ملازمین ڈیوٹی پر حاضر تھے۔اس کے علاوہ طبی ادارے کے بیشتر کمرے مقفل تھے۔معائنہ کے بعد مذکورہ ٹیم نے اس صورتحال کے بارے میں صوبائی کمشنر کو جانکاری دی اور غیر حاضر عملہ کو فوری طور معطل کرنے کی ہدایت دی۔