سرینگر// کشمیر یونیوسٹی کے شعبہ قانون میں لاء سوسائٹی کے بینر تلے جمعرات کو دوسرا شاہ ہمدان لیگل کوئز مقابلہ 2017منعقد ہوا۔وتاستہ کالج آف لاء اور ہومنیٹیز کی ٹیم نے مقابلہ جیتا جبکہ کشمیریونیورسٹی اور کشمیر لاء کالج نے مقابلے میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وتاستہ کالج کی ٹیم عادل رشید اور شازیہ بشیر جبکہ کشمیر یونیوسٹی کے شعبہ لاء کی ٹیم محمد خالد شاہ اور دیبہ جاویدنامی طلبہ پر مشتمل تھی جبکہ حاشر شفیع خان اور راحل حبیب کشمیر لاء کالج کی نمائندگی کررہے تھے۔ وائس چانسلرپروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے امتیازی پوزیشنیں حاسل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔ انہوں نے لاء سو سائٹی کی کوششوں کی سرہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا کام کررہے ہیں اور لوگوں میں قانون حقوق کے جانکاری پھیلانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس موقعے پر ڈین اور لاء فیکلٹی کے سربراہ پروفیسر محمد حسین نے لاء شعبہ کے قوانین اور لوگوں میں قانونی جانکاری بڑھانے کی لاء سوسائٹی کی کوششوں کو سرہا ہے جبکہ ڈاکٹر فرید رفیقی نے کوئز کی کاروائی کو آگے بڑھایا ۔