ادہمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر نیرج کمار نے ’نورجیون کا بیٹیاں ‘‘ میگزین کااجراء کیا۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی ایوینی لواسا، سی پی او اشوک کھجوریہ، اے سی ڈی اوم پرکاش ، پی او ڈی آرڈی اے ڈاکٹر جگدیش چندرمہرا، ڈی ایس ڈبلیو او رچنا شرما، ڈی آئی او این آئی سی انل شرما، اے ڈی پلاننگ درشن کمار کے علاوہ ضلع افسران بھی موجودتھے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو سیل کی عوام میں بچیوں کواہمیت سے متعلق بیداری عام کرنے کے سلسلے میں کارکردگی کوسراہا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ نورجیون کابیٹیاں ،اس مہم کوآگے بڑھانے میں کارگرثابت ہوگی۔