کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دیہات میں بشمول کالنونی واصر کشتواڑ، اپر اور سنگرام بھاٹا میںمحکمہ صحت عامہ کی بد نظمی سے پانی کی قلت نے سنگین رُخ اختیار کیا ہے،جسکی وجہ سے لوگ اپنا احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔پی ڈی سی واصر کاونی کے مکینوں کی شکایت ہے کہ محکمہ پانی کی تقسیم کاری میں امتیاز برت رہا ہے۔ان لوگوں کی شکایت ہے کہ محکمہ ان کے مسائل کی جانب دھیان نہیں دے رہا ہے۔اُن کوکہنا ہے کہ باوجود محکمہ کی نوٹس میں بار ہا پانی کی قلت کا مسلہ لانے کے بعد بھی ان کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پانی کی تقسیم کاری میں عامرانہ رویہ اپنا رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ کے ملازمین سیاسی اثرو رسوخ کی بنیادوں پر پانی کی تقسیم کاری کر رہے ہیں اور موجودہ پائپ لائنوں کی جانب کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ سے پانی کے ناجائز کنکشنوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ،تاکہ دیہی آبادی کو باقاعدگی سے پانی کی سپلائی فراہم ہو۔