بانڈی پورہ،کنگن //بانڈی پورہ میں تیز رفتار مارورتی نے ایک نوجوان کو کچل ڈالا جبکہ کنگن میں مسافر بس پلٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک کمسن بچی سمیت3یاتری زخمی ہوے۔بانڈی پورہ میںاہم شریف کا عبدالمجید شاہ ولد میرک شاہ آجر میں قائم جمکش میں کام کررہا تھا لیکن جب وہ ووائی لینے کے لیے وہاں سے نکلا تو ہرمکھ سکول کے قریب تیز ماروتی کار نے ا سے کچل ڈالا اور فرار ہو ہے اس دوران راہگیروںنے خون لت پت نوجوان کو آٹو میں بھر کر ضلع ہسپتال پہنچایا ہے جہاںسے ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر صورہ ہسپتال سرینگر روانہ کیا ہے اور رات گیارہ بجے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے ۔پولیس نے کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا ور ماروتی ضبط کی ۔ادھرریزن گنڈ میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب بالہ تل سے سرینگر کی طرف آرہی ایک تیز رفتار یاترا منی بس زیر نمبر 3186/JK02AWریزن کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر الٹ گئی جس کی زد میں آکر ایک چالیس سالہ خاتون زیتون زوجہ عبدل قیوم ٹھیکری ساکنہ ریزن موقع پر ہی دم توڑ بیٹھی ۔اس حادثے میں مذکورہ خاتون کی چار سالہ بچی الفت جان ،سورج ولد موم چند ،مہیش سبنا ولد اشوک سابن ساکنہ مہاراشٹرا بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹر نے چار سالہ کمسن بچی سمیت تین یاتریوں کو مذید علاج و معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف ائی آر نمبر 16/2017زیر دفعہ 279,337,427,304A RPC درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔اس دوران ہائی گام تارزو سوپور کے نزدیک ایک بلورہ گاڑی زیرنمبرJK16-9093 جس کو ڈرائیور جنید لون ساکن میر محلہ حاجن چلارہاتھا ،نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK05D-8580 کے ساتھ ٹکرہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مدثر احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار زخمی ہوا جس کوعلاج کیلئے صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔