کراچی// ٹی ٹوئنٹی اور پھر ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے سرفراز احمد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج پاکستان کے کامیابی ترین کپتان مصباح الحق کی تقلید کرنا ہوگا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ون ڈے اور ٹی20 سے بہت مختلف ہے اور مصباح الحق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔وہ جانتے ہیں کہ ان کا راستہ کٹھن ہے لیکن وہ مصباح کی طرح ہی ٹیم کو فتوحات کی شاہراہ پر سفر کرتے دیکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح بھائی نے کافی عرصے تک بہترین کارکردگی دکھائی اور انتہائی متوازن ٹیم تیار کی۔