سرینگر//کشمیر یونیورسٹی آفیسرس ایسوسی ایشن ( کے یو او ائے)نے اپنے حقوق کیلئے لڑنے کا عہد دہراتے ہوئے ممبران سے کہاہے کہ وہ مقررہ وقت پر فائلوں اور کیسوں کو جلد نمٹاکر ادارے کی بہتری اور طلبہ کی بہبودی کیلئے کام کرے۔ ایسوسی ایشن کی جنرل باڑی کا اجلاس جمعہ کو گاندھی بھون میں منعقد ہوا ۔ ابتدائی خطبے میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ میٹنگ تمام ممبران سے مشورہ طلب کرنے کیلئے بلائی گئی ہے تاکہ ایسوسی این کو مزید موثر ورممبران کے فوائد اورادارے کی ترقی ہوسکے۔ اس موقے پر چیف لائبرین علامہ اقبال لائبری اور شعبہ انفارمیشن اور لائبرری سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر ائے ایم بابا نے مہمان ذی وقار کی حثیت سے شرکت کی اور ممبران کو کے یو او ائے سے جڑنے رہنے کا 30سالہ کا تجربہ انکے ساتھ بانٹا ۔ ڈاکٹر بابا نے ایسوسی ایشن کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نئی ایگزیکیٹو باڈی آنے سے ایسوسی ایشن میں بہتری آئے گی اور ایسوسی ایشن افسران کی ایک بہتر آواز بنکر سامنے آئے گی۔ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سید مبارک احمد نے ایسوسی ایشن کے سامنے موجود مسائل کی ایک لمبی فہرست پیش کی اور سابق باڈی کی حصولیابی کو بھی پیش کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ قوانین کے تحت اپنا کام کاج کریں اور مقررہ وقت میں فائلوں اور کیسوں کا نپٹارہ کرے تاکہ ادارے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی فائدہ ملے ۔ صدر کی تقریر کے بعد جنرل باڈی ممبران نے بحث کا آغاز کیاجس میں جوائنٹ رجسٹرار الطاف احمد ، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر فیروز احمد گرکو جبکہ ایگزیکیٹو ممبر انعام الروف، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر پیرزادہ معراج الدین ، ڈپٹی راجسٹرار عبدالرشید صوفی، اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل سیل اور ایگزیکیٹو ممبر ڈاکٹر سوریہ، میڈیکل افسر ڈاکٹر شیخ عمران، اسسٹنٹ لائبرین غلام حسن ، اسسٹنٹ رجسٹرار ندیم احمدنے حصہ لیا ۔کے یو او ائے کے میڈیا سیکریٹری فہیم اسلم نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقعے پر نائب صدر عصمت کاووسہ بھی موجود تھیں۔