اسلام آباد//پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیئے جانے والے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت ان خلاف ورزیوں سے باز رہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان کشمیر میں ایل او سی پر حالات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس جنوری سے اب تک بھارت لائن آف کنٹرول پر 400 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 382 تھی۔