سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جو 3 جولائی سے سرینگر سینٹرل جیل میںمقید ہیں کو ضروری طبی تشخیص کیلئے سرینگر کے خیبر ہسپتال لایا گیا۔یہاں ان کے خون کے کئی طبی ٹیسٹ کے علاوہ اُن کا الٹراسائونڈ بھی کیا گیا تاکہ ان کے گردوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے ۔اتوار کو طبی معائینہ کے بعد ملک کو 15جولائی تک کیلئے عدالتی تحویل کے احکامات کے تحت سرینگر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے چیئرمین گرفتاری کے روز بھی بیمار تھے اور گرفتاری سے قبل دو روز تک ان کے دل کے کئی ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کے ذریعے انکشاف ہوا تھا کہ ان کے دل میں موجود مصنوعی ہارٹ ویلیو کا گریڈینٹ مکمل طور پردرست کام نہیں کررہا اور اس میں کچھ خرابی آچکی ہے۔