گندو//ٹھاٹھری کلہوتران سڑک پر ایک سوِفٹ کار کو پیش آئے حادثہ میں ایک ریٹائرڈی ایس پی جاں بحق جب کہ اُس کے دو جواں سال بیٹے زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک سوفٹ کار زیرِ نمبرJK02A/6768جو گندو سے بھدرواہ کی طرف جا رہی تھی،ٹھاٹھری کے قریب مچھی پال کے مقام پر حادثے کا شکار ہو ئی اور لڑھک کر 300فٹ نیچے سے گذرتے ہوئے کالنائی دریا کے کنارے پہنچ گئی اور اُس میں سوار بھدرواہ کے گاٹھا سے تعلق رکھنے والے جموں وکشمیر پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاکم دین موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ اُس کے دو بیٹے طاہر محمود اور محمد ایاز زخمی ہوئے۔حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور بچائو کاروائی میں حصہ لیتے ہوئے جاں بحق ہونے وال کی لاش بازیاب کی گئی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیاجہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔حادثے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔