سرینگر//لشکر طیبہ نے آئی جی کشمیر کے دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندیپ کمارعرف عادل اور شکور نامی لٹیروں سے ہماراکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ترجمان لشکر طیبہ ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ تحریری بیان کے مطابق چیف لشکر طیبہ محمودشاہ نے کہاہے کہ سندیپ کمارعرف عادل اور شکور نامی لٹیروں سے ہماراکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ۔یہ بات واضح ہے کہ اترپردیش سے ہندوسندیپ کمار کسی طورلشکر طیبہ کا ورکر نہیں ہوسکتا ۔بصورت دیگر یہ اس سازش کا حصہ ضرور ہے جو اجیت ڈووال اور اس کی ٹیم مختلف لوگوں ،طریقوں سے تحریک آزادی کشمیر کو سبوژ کرنے عسکریت پسندوںکو بدنام کرنے کے لیے کررہی ہیں ۔عوام کے دلوں میں بڑھتی محبت ،کامیاب ہوتی تحریک آزادی سے بھارت سرکار ،ایجنسیاں ،اور فوج شدید بوکھلاہٹ کاشکارہے جس کاعملی مظاہر ہ برہان وانی کی یوم شہادت کے موقع پر دیکھنے میں آیا ۔اس کے باوجود سبھی بھارت سے آزادی کے حصول پر متحدہیں۔اس اتحاد کو کمزورکرنے اور پھوٹ ڈالنے کے لیے بھارتی شہریوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیر میں پلانٹ کیا جارہاہے ۔ورنہ کسی بھارتی شہری کی کیا مجال ہے کہ وہ فوج کی مرضی کے بغیر ایک دن بھی کشمیر میں گزارسکے ۔اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے پہلے بھی استعمال کیے گئے ہیں آگے بھی ہوتے رہیں گے ۔(کے این ایس)