سرینگر // یاترا علاقے میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے گورنر این این ووہرا نے بورڈ کے سی ای او کے ساتھ یاترا راستوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔ انہوںنے سی ای او کو تمام کیمپ ڈائریکٹروں کو موسمی حالات پر کڑی نگاہ رکھنے کی اور محکمہ موسمیات کی مشاورت سے ضرورت پڑنے پر یاترا کو روکنے کی ہدایات جاری کرنے کے لئے کہا۔ یاترا کے 14 ویں دن کل 10319 یاتریوں نے درشن کئے اور مجموعی طور کل 167937 یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے ہیں۔