بانہال//نیشنل کانفرنس کے ضلع رام بن کے صدر سجاد شاہین نے 13جولائی کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا۔ اس سلسلہ میں بانہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کانگریس کے متعدد کارکنان نے این سی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ سجاد شاہین نے ان نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی زمینی سطح پراور بھی مستحکم ہو جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کے دروازے تمام اُن لوگوں کے لئے کھلے ہیں جو این سی کی پالسیوں اور پروگراموں میں یقین رکھتے ہیں۔ان سی میں شامل ہونے والوں کارکنوں میں اعجاز احمد میر، شولکت احمد میر، محد یوسف حجام ،حاجی عبداللہ، غلام محی الدین وانی، محمد عاشق ، غلام محمد نجار، و دیگران شامل تھے۔پارٹی کے سینئر ضلع نائب صدر میروائظ عطا محمد کٹوچ، محمد افضل وانی،شیخ عبدل حمید،سیف الدین ڈار کے علاوہ بلاک صدور ھاجی عبدل احد شان، محمد خلیل سوہیل ،ریاض احمد میر ، نثار احمد سہیل، جبار حجام کے علاوہ یوتھ ورکروں طارق احمد ڈار ،فاروق احمد ملک و دیگران نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔