لکھن¶// اترپردیش اسمبلی میں ایوان کے اندر طاقتور دھماکہ خیز مادہ ملنے سے اسمبلی کی سکیورٹی پر کئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ایوان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس کے اندر اس طرح کا دھماکہ خیز مادہ ملا ہے ۔ دھماکہ خیز مادہ ملتے ہی حکومت انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی ، میٹنگوں کا دور شروع ہو گیا اور چوکسی میں اضافہ کردیا گیا۔اسمبلی میں سخت تلاشی کے بعد داخلہ دیا جا رہا ہے ۔ ہر طرف سیکورٹی اہلکار ہی نظر آ رہے ہیں۔ کمانڈو تعینات کردیئے گئے ہیں۔دھماکہ خیز مادہ اپوزیشن پارٹی کے رام گووند چودھری کے کرسی کے پاس ملا ہے ۔ پینٹائری تھریٹال ٹیٹرا نائٹریٹ (پی ای ٹی این) نامی یہ دھماکہ خیز مادہ بہت طاقتور سمجھا جاتا ہے ۔ ریاست کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (قانون و انتظام) آنند کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ 60 گرام پ¸ ا¸ ٹ¸ این برآمد ہوا ہے ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ دھماکہ خیز مادہ کافی طاقتور ہوتا ہے لیکن ڈیٹونیٹر کے بغیر اس سے دھماکہ نہیں کیا جا سکتا اور ڈیٹونیٹر برآمد نہیں ہوا ہے ۔ اگرچہ، فارنسک جانچ میں اس کے پی ای ٹی این ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔