دُور درشن کے ڈی جی نیوز محبوبہ سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//ڈائریکٹر جنرل نیوز دُور درشن وینا جین نے کل سرینگر میں وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ڈی جی نیوز نے وزیر اعلیٰ کو حکومت کی بہبودی سکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے دُور درشن کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر اعلیٰ نے ڈی جی نیوز پر زور دیا کہ وہ دُور درشن کے ذریعے سے جموں وکشمیر کے گونا گوں ثقافتی ورثے کو مؤثر انداز سے اُجاگر کرائیں۔ڈی ڈی نیوز اور علاقائی نیوز یونٹ کے اعلیٰ افسران بھی ڈی جی نیوز کے ہمراہ تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *