ترقیاتی کمشنر شوپیان نے آدھار کارڈوں کی تیاری کا جائزہ لیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے محکمہ مال اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں آدھار کارڈوں کی تیاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،چیف پلاننگ آفیسر ،تحصیلدار اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میںبتایاگیا کہ ضلع میں جون 2017ء تک 216317آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے تمام تحصیلوں میں آدھار کارڈ تیار کرنے کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو مقررہ وقت میں آدھار جاری کرنے کے لئے لازمی اقدامات کریں۔انہوںنے ضلع شوپیان کے اُن لوگوں سے ،جن کے پاس اب تک آدھار نہیں ہے،اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ تحصیلداروں سے رابطہ قائم کرکے آدھار حاصل کریں اور سرکاری سکیموں سے استفادہ کریں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *