گرمائی تعطیلات میں توسیع کی افواہیںبے بنیاد

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر //نمائندہ عظمیٰ //تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات میں توسیع کی خبروں کو سرکار نے مسترد کر دیا ہے ۔جمعہ کو یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ ریاستی سرکار نے جموں اور سرینگر کے تعلیمی اداروں کے تعطیلات میں توسیع کر دی ہے ۔ جمعہ کو کچھ عناصر کی جانب سے پچھلے برس کی ایک نیوز شوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی کہ 17سے 24 جولائی تک ریاستی سرکار نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کی ہے جس کے بعد وادی بھر سے لوگ ان تعطیلات کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کیلئے میڈیا اداروں اور اعلیٰ افسران کو فون کرتے رہے۔کشمیر عظمیٰ نے اس حوالے سے جب ریاست کے وزیر تعلیم سید الطاف بخاری سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے اس افواہ کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ گرمائی تعطیلات میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے سکول اور کالج شیڈول کے مطابق کھولیں گے ۔معلوم رہے کہ ریاستی سرکار نے 6جولائی سے 17جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *