سرینگر//سپر انٹنڈنٹ انجینئر ای ایم اینڈ آر ای سرکل سکینڈ سرینگر کے مطابق زینہ کوٹ رسیونگ سٹیشن سے بجلی حاصل ہونے والے علاقوں میں 18،19اور20جولائی کو صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔اسی طرح راجباغ رسیونگ سٹیشن میں بھی 18اور20جولائی کو بجلی سپلائی بند رہے گی۔20جولائی کو بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال اور چھانہ پورہ رسیونگ سٹیشنوں میں بجلی سپلائی بند رہے گی۔جب کہ پیر باغ رسیونگ سٹیشن میں بھی 17اور19جولائی کو بجلی سپلائی متاثررہے گی۔
’’ یتھ واوء ہالے ژونگ کُس زالے‘‘، سوموار کو ٹیگور ہال میں پیش ہوگا
سرینگر//مانسبل ڈرا مٹکس صفا پورہ ،جموں و کشمیر بنک کے اشتراک سے کشمیری ڈرامہ’ یتھ واوء ہالے‘‘ ( اس اندھیر نگری میں)17جولائی کو ٹیگور ہال میں دن کے4بجے پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈراما معروف سٹیج آرٹسٹ شفیق قریشی نے تحریر کیا ہے اور انکی ہی ہدایت میں تیار کیا گیا ہے۔