سرینگر/ /پردیش کانگریس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیمی انتخابات15 اگست کو مکمل کر لئے جائیں گے ۔اس دوران ریاستی صدر غلام احمد میر اور حسین دلوائی نے ممبر شپ مہم کا جائزہ لیا ۔ موصولہ بیان کے مطابق پی سی سی نے ضلع سطح پر ممبر شپ مہم کا جائزہ لیا ۔اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی ،جس میں یہ اعلان کیا گیا ممبر شپ مہم ختم ہوچکی ہے جبکہ تنظیمی انتخابات15اگست کو مکمل کر لئے جائیں گے ۔میٹنگ میں 22اضلاع میں تنظیمی امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی لیڈران اور کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ تنظیمی انتخابات کےلئے متحرک ہوجائیں ۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈران اور حال ہی میں پارٹی کی جانب سے مقرر کئے گئے ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ افسران اور دیگر پارٹی زعماﺅں نے شرکت کی ۔