سرینگر //پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے کہا ہے کہ اس سال پارٹی کی سالانہ یوم تاسیس کی تقریب کشمیر سوسائٹی کو وقف کی جائے گی۔مدنی نے کہا کہ ریاست کا ہر معزز شہری رواداری اوربرقرار رکھنے کے لئے مثبت سوچ رکھتا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق مدنی نے کہا کہ بدقسمتی کی وجہ سے بہت سارے واقعات اور کشیدگی کی وجہ سے ہمارا ثقافتی اثاثہ اس کی زد میں آیا ہے جس کو بچانے اور برقرار رکھنے کیلئے سرکار نے محسوس کیا ہے کہ ہم سیول سوسائٹی کو اس میں شامل کریں اور انہیں اُمید ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے پورے معاشرے کو اس سے فائدہ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈشن ڈے کا مقصد ریاستی عوام کیلئے سیاسی جگہ فراہم کرنااور مرحوم مفتی محمد سعید کے مشن اور نقطہ نظر کو پورا کرنے کیلئے لازمی قدم ہے ۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ پارٹی 18ویں فاونڈیشن پوری ریاست میں کر رہی ہے جبکہ سرینگر میں29جولائی کو مونسپل پارک راجباغ میں پارٹی ورکر ایک میٹنگ کا اہتمام کریں گے ۔ان باتوں کا اظہار پارٹی نائب صدر سرتاج مدنی سے نے سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔پارٹی ترجمان نے بتایا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سرینگر میں پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کریںگی جبکہ دیگر سنیئر لیڈران اور وزراء مختلف اضلاع میں اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔