جموں//پچھلے 5ہفتوں سے اپنی مانگوں کے حق میں ہڑتال کر رہے پالی ٹیکنک اداروں کے عارضی لیکچراروں نے اپنی جدوجہد ایک ماہ کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر برائے تکنیکی تعلیم کی طرف سے دی گئی یقین دہانی کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا جس میں ، بقول ان کے ، وزیر موصوف نے تمام عارضی لیکچراروں کو ریگولرائز کرنے کی بات کی ہے اور اس کے لئے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ان کے کوائف کمشنر سیکرٹری کو بھیجنے کے لئے کہا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پالی ٹیکنک کالجوں میں تعینات لیکچرارپچھلے 38دن سے ہڑتال پر تھے۔
ا س احتجاج کی قیادت انکوش گپتا کررہے تھے جس میں میں صوبہ جموں کے متعدد کالجوں کے اکادمک عملہ شریک ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام پالی ٹیکنک کالجوں میں تدریسی عملہ نے بھی روزمرہ کاکام کاج بند رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ نے قانون ساز کونسل میں کہاتھا لیکچراروں کی 313 آسامیوں میں سے 248 آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ڈیمانسٹریٹروں کی 89 میں سے 80 آسامیاں خالی ہیں اوراکادمک ارینج منٹس ان خالی آسامیوں پرتعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 24 پالی ٹیکنک اداروں کو چلانے میں یہی ارینج منٹس اکادمک روح رواں ہیں۔ اس موقعہ پرکنوگپتا، سنجیو چوہدری، راکیش بھٹ، اتل کوڈھی، گگن پرتاپ ، ہرمیت کور، رینو کوتوال، اتیکاشرما، پوجا گپتا ، رینوکا راجپوت، ہمانی دوبے ، سنیل بھٹی، بھاونا، ودھوپوری،راکیش کماردپندروغیرہ موجودتھے۔