کنگن // غلام نبی رےنہ//گنہ ون کنگن مےں لوگوں نے راشن کی عدم دستےابی کے خلاف سرےنگر لیہہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دےکر گاڑےوں کی آمد رفت بند کردی ۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ علاقے مےں قائم راشن سٹور پر چاول دستےاب نہ ہونے کے باعث صارفےن کو ذہنی کوفت کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔محکمہ امور صارفےن و عوامی تقسےم کاری کے ذرائع نے بتاےا کہ گنہ ون علاقے مےں1500 کوئنٹل چاول درکار ہیں لےکن ابھی تک صارفےن مےں صرف دو سو کوئنٹل ہی تقسےم کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتاےا کہ اتوار کو مزےد 3گاڑےاں پہنچ چکی ہےں جو صارفےن مےں تقسےم کی گئیں۔تحصےل سپلائز آفےسر گنڈ غلام محمد پنڈت نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ گنہ ون علاقے مےں پندرہ سو کوئنٹل چاول تقسےم کرنے کی اشد ضرورت تھی جس کے برعکس انہےں متعلقہ محکمہ نے صرف دو سو کوئنٹل چاول ہی ابھی تک فراہم کئے ہےں جو سےنکڑوں کنبوں کے لئے نا کافی ہے ۔ٹی اےس او نے مزےد کہا کہ انہےں مزےد راشن اسی ماہ مےں پہنچنے والی ہے جس سے وہ صارفےن کی ضرورےات کو پورا کر سکتے ہےں۔