نائب وزیر اعلیٰ
نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایک دلدوز سڑک حادثے میں کئی امر ناتھ یاتریوں کے جانبحق ہونے پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے یاتریوں کی آتمام کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے یاتریوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ زخمیوں تک پہنچ کر انہیں بہتر سے بہتر طبی سہولیات دستیاب رکھیں ۔
کویندرگپتا
قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے ایک دلدوز سڑک حادثے میں کئی امر ناتھ یاتریوں کے جانبحق ہونے پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ سپیکر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے یاتریوں کی آتمام کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے یاتریوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ کویندر گپتا نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ زخمیوں تک پہنچ کر انہیں بہتر سے بہتر طبی سہولیات دستیاب رکھیں ۔
دویندررانا
صوبائی صدرجموںنیشنل کانفرنس وایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانا نے ناچلانہ بانہال میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں کئی امر ناتھ یاتریوں کے جانبحق ہونے پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ دویندرسنگھ رانا نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے یاتریوں کی آتمام کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے یاتریوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ دویندرسنگھ رانا نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ زخمیوں کوممکن طبی سہولیات کے ساتھ سوموارکنبوں کے حق میں فوری طورپرایکس گریشیاریلیف واگذارکی جائے ۔
کوہلی اورامیتابھ مٹو
پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر امیتابھ مٹو نے ناچلانہ رام بن میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں امر ناتھ یاتریوں کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے افراد کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔
مسلم فیڈریشن جموں
مسلم فیڈریشن جموں کے صدرعبدالمجیداوران کے دیگرساتھیوں ایچ اے صدیقی ، ماسٹراکرم، محمدسلیم خان، جی اے خواجہ ، شمس الدین شازایڈوکیٹ ودیگران نے ایک دلدوز سڑک حادثے میں کئی امر ناتھ یاتریوں کے جانبحق ہونے پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ عبدالمجیدودیگران نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے یاتریوں کی آتمام کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے یاتریوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کہ زخمیوں تک کو بہتر طبی سہولیات دستیاب کی جائیں ۔
سلمان نظامی
کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے ناچلانہ میں یاتریوں کی بس کوپیش آئے حادثے پر افسوس کااظہارکیاہے اورساتھ ہی بانہال کے نوجوانوں، فوج اورمقامی انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کوبچانے کیلئے کی گئی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کیلئے تمام مذاہب برابرہیں اورمقامی نوجوانوں ،پولیس ،فوج اورانتظامیہ نے جس طرح امرناتھ یاتریوں کی جانیں بچانے کیلئے رول اداکیاوہ قابل ستائش ہے۔سلمان نظامی نے ناچلانہ رام بن میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں امر ناتھ یاتریوں کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں نظامی نے سوگوار کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے افراد کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔
شیوسینا
شیوسینابال صاحب ٹھاکرے کے قومی یوتھ صدرادتیہ اورریاستی صدرڈمپی کوہلی نے ناچلانہ رام بن میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں امر ناتھ یاتریوں کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک یاتریاںکی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔