مہور//ضلع ریاسی کے تحصیل مہور کے موضع اربیاس میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی سڑک ارابطہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سحت مرکز ہے۔دیہات کے مریضوں کو سب ڈویژن ہسپتال پہنچنے کے لئے کم سے کم30کلو میٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے ۔ان لوگوں نے کہا ہے کہ دبھار علاقہ کو اربیاس کے ساتھ جوڑنے کے لئے بھال دیوال پر ایک پل ہی اس کا واحد حل ہے۔جسکی تعمیر ابھی تک شروع نہیں کی گئی ہے ،اس طرح سے یہ پُل فقط کاغذوں میں ہی موجود ہے۔ان لوگوں کیک شکایت ہے کہ ڈی سی ریاسی کے پاس بھی باقاعدہ سے یہ شکایت درج کی گئی ہے لیکن تا حال کوئی بھی کاروائی نہیں عمل میں لائی گئی ہے۔ان لوگوں کی شکایت ہے کہ اس سڑک کی تعمیر پی ایم جی وائی ایس کے تحت کی جارہی ہے ،مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ پؒ کی عدم موجودگی کی وجہ سے کئی اشخاض دریا بُرد بھی گئے ہیں۔ان لوگوں نے کہا ہے کہ سیسی لیڈران ان کے ستھ فقط وعدے کرتے ہیں لیکن عملاًکوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے۔موضع کے عوام نے وزیر اعلی سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس بستی کو بھی سڑک رابطہ فراہم ہو ۔