نئی دہلی //اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لئے قومی جمہوری اتحاد کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کی صدارت میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کی یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی میٹنگ میں نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لئے این ڈی اے کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نائیڈو کو متفقہ طور پر امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نائیڈو بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ، سشما سوراج، ارون جیٹلی، نتن گڈکری، جے پی نڈا، تھاورچند گہلوت، رام لال، اننت کمار اور شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔