اسلام آباد// امت اسلامی نے میرواعظ قاضی یاسر کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کے ساتھ ساتھ تمام گرفتار شدہ نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ مولانا نثار احمد نعیمی نے کہا کہ میرواعظ قاضی یاسر کی بلا جواز گرفتاری اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت میرواعظ یاسر سے خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت شاید یہ سمجھتی ہے کہ میرواعظ یاسر کے بند ہو جانے سے انکی اواز دبائی جا سکتی ہے لیکن میرواعظ یاسر کی آواز انکے علماء کی زبان سے جنوبی کشمیر کے ہر کونے میں پہنچتی ہے۔ مولانا نثار نے کہاکہ میرواعظ یاسر کی سماجی اور دینی کاموں پر بھی قدغنیں لگائی جا رہی ہے ، فیروز احمد حاجی جو کہ خیر عام ٹرسٹ کے سیکرٹری ہیںانکو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس ٹرسٹ کے سرپرست میرواعظ یاسر ہیں، حال ہی میںگلزار مدنی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جنکی میرواعظ یاسر سے واحد دینی تعلق ہے۔ انہوں نے میرواعظ یاسر کے ساتھ ساتھ تمام گرفتار شدہ نوجوانوں کی گرفتاری کی مطالبہ بھی کیا۔ مولانا رمیز، مولانا امتیاز، مولانا سیار، مولانا پرویز، مولانا گلزار ، مولانا ارشاد، مولانا ریاض، مولانا شوکت، مولانا عمر، مولانا سجاد کے علاوہ تمام ممبران نے میرواعظ یاسر کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ میرواعظ یاسر کو 8 جولائی کو اس وقت ترال کے نزدیک گرفتار کیا گیا تھا جب وہ حزب کمانڈربرہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے جا رہے تھے۔