بڈن رفیع آباد میں رابطہ سڑک خستہ حال ، عوام کو مشکلات کا سامنا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے بڈن رفیع آباد علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوںاور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈن سے ہدی پورہ تک کی رابطہ سڑک کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے اس سڑک کے بارے میں کئی بارمتعلقہ محکمہ کے افسران کومطلع کیا گیا، تاہم اُنہوں نے اس سڑک کی مرمت کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ ایک مقامی شہری محمداقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور سڑک کی اس حالت سے یہاں کے ٹرانسپورٹروں ،مسافروں اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹر اب اس سڑک پر اپنی گاڑیاں چلانے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی فوری طورمرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *