سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمد لون کی صدارت میں ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع میںروڈ سیفٹی کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر،آر ٹی او کشمیر،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی ،سی ای او،چیف میڈیکل آفیسر،اورڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ آٹو رکھشائو ں ڈیجٹل میٹر نصب کرانے کے لئے غیر معمولی مہم کاآغاز کریں تاکہ مسافر کو فائدہ حاصل ہوسکے۔انہوں نے آٹوکرایہ شرحوں کے بارے میں اخبارات کے ذریعے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے روڈ سیفٹی کے لئے کیمپوں کا انعقاد کرنے اور روڈ سیفٹی کے بارے میں لوگوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جانکاری دینے پر زوردیا۔ بعد میں ترقیاتی کمشنر نے چیف ایجوکیشن آفیسر کو مقامی این جی اووز کے تعائون سے مختلف تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں پروگراموں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی۔