سرینگر//بٹہ مالو حلقہ انتخاب کا دورہ کرتے ہوئے مقامی ممبر اسمبلی شیخ نور محمد نے خوشی پورہ اور گنڈ حسی بٹ میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کا معائنہ کیا۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر افسران بھی تھے۔ ممبر اسمبلی بٹہ مالو کی موجودگی میں ہی ایچ ایم ٹیِ خوشی پورہ اورگنڈ حسی بٹ میں میگڈم بچھانے کا آغاز کیا گیا،جبکہ ان علاقوں کے لوگوں سے کافی عرصے سے یہ مانگ تھی کہ علاقے کی سڑکوں پر تار کول بچھایا جائے۔گنڈ حسی بٹ میں زیر تعمیر کیمونٹی ہال کا بھی اس موقعہ پر ممبر اسمبلی نے معائنہ کیا۔اس دوران عوامی وفود سے ملاقات کے دوران شیخ نور محمد نے کہا کہ پی ڈی پی ریاست میں تعمیر وترقی کی وعدہ بند ہے۔ممبر اسمبلی نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے بٹہ مالوکو عہد قدیم میں پہنچایا گیا تھا،تاہم اب حلقہ انتخاب میں تعمیر ترقی کا جال بچھایا جائے گا۔