سرینگر//مسلم دینی محاذ کے پارٹی ہیڈکوارٹر پرایک تقریب کے دوران تنظیم کے محبوس امیر ڈاکٹر محمد قاسم کی ایڈٹ کردہ کے کے عزیز کی کتاب کی رسم رونمائی ہوئی۔ دی آئیڈیا آف پاکستان کے نام سے کتاب کی رونمائی میں معروف اسلامی سکالر عبد المجید ڈار المدنی، ہائی کورٹ بار ایسوایشن صدر ایڈوکیٹ میاں عبد القیوم، حال ہی میں 12 برس کی اسیری سے رہائی پانے والے طارق احمد ڈار کے ساتھ ساتھ پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد مقبول بٹ ، امیر ضلع سرینگر طاہراحمد ، امیر ضلع پلوامہ خالد بشیر ، سینئر لیڈر محمد حسین فاضلی اور پارٹی لیڈر شکیل خالد نے بھی شرکت کی۔کتاب میں تفصیلا ان حالات و تقاضوں کا تذکرہ صحیح تاریخی تناظر میں کیا گیا ہے جن میں ہندو اور مسلمانوں کی تحریکیں برصغیر میں پروان چڑھی اور اس وقت کے لیڈران کی دوڑ اندیشی اور معاملہ فہمی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جنہوں نے پاکستان کو محمد بن قاسم کے بعد پھر وجود بخشا۔