سرینگر// سالانہ عرس مبارک حضرت خواجہ زین الدین علی دارؒ ولی کامل بدھوار۲۴ ماہ شوال مطابق 19ماہ جولائی اور جمعرات ۲۵شوال مطابق 20جولائی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔ اِس سلسلے میں آستان عالیہ واقع زیندار صاحب حبہ کدل میں بدھواربعد نماز ظہر ختمات المعظمات اور درود ازکار کی مجلس منعقد ہوگی جبکہ جمعرات حسب قدیم صبح 9بجے مجلس مولود النبیﷺ کی روح پرور مجلس آراستہ ہوگی۔ عرس کے دوران بقعہ عالیہ میں موجود تبرکات کی نشاندہی بھی کی جائیگی۔ پیرزادہ ریاض احمد شاہ منتظم اعلیٰ درگاہِ حضرت خواجہ زین الدین علی دار صاحب نے تمام عقیدت مندوں اور محب اولیاء کرام سیاپیل کی ہے کہ وہ اِن بابرکت مجالس میں شرکت کرکے خیر دارین حاصل کرے۔ عرس کی تقریب پر امام و خطیب عالم دین سید محمد رضاء اولیائے کرام کی تعلیم، قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیان کریں گے اور حضرت زین الدین علی دار ولی کامل کے اسلامی خدمات ، روحانی اور عملی کمالات پر بھی روشنی ڈالیں گے جبکہ شب خوانی 19جولائی اور 20جولائی کی درمیانی رات ہوگی اور اس روز نمازِ عشاء رات ساڑھے10بجے ادا کی جائیگی۔ انتظامیہ کمیٹی نے ضلع انتظامیہ سے تمام سہولیات میسر رکھنے کی اپیل کی۔