جموں// پنن کشمیر کے صدر اشونی کمار ،سیاسی امور سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم ایل رینہ، اے کے دیوانی سینئر لیڈراور وریندر رینہقومی ترجمان پی کے ، نے پریس کانفرنس میں جموں وکشمیر میں آر ایس ایس کے کل ہند اجتماع پر اپنے اطمینان اور اور مسرت کا اظہار کیا۔اشونی کمار نے پریس کافرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے تئیں آر ایس ایس کی جانب سے وقت وقت پر ظاہر کی گئی ہمدردی کے لئے ان کی شکر گذار ہے۔اور سنگ پریوار کی کوششوں کی بدولت ہی کشمیری پنڈتوں کو راشن ،مکانیت اور دیگر سہولیات میسر آئیں۔مقررین نے دفعہ ۳۷۰ کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔پروفیسر رینہ نے کہا کہ کشمیری پنڈت اپنے ہی ملک میں ۲۸ سال سے رفیوجیوں کی سی زندگی بسر کرنے کے لئے مجبور ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آر ایس ایس کے اس تاریخی اجتماع میں انہیں کشمیر پھر سے آباد ہونے کی راہ تلاش کی جائے گی۔اے کے دیوانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت کے عظیم لیڈر ڈاکٹر شیاما پرساد مکر جی نے جموں و کشمیر کے بھارت میں مکمل ضم کے لئے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔عوام کو بہتر سے بہتر طبی اور تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایس ایم وی ڈی نارائنن سپر سپیشلیٹی ہسپتال نیوکالئرمیڈیسن متعارف کر رہا ہے۔اس ہسپتال میں متعدد بیماریوں بشمول مختلف اقسام کے کینسر، دل ، پھیپھڑوں ، معدے، دماغ اور دیگر بیماریوںکی تشخیص اور علاج کیا جاتا ہے۔اور اب اس ہسپتال میں نیوکلیر میڈی سن متعارف کیا جا رہاہے جو کہ طب کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔