کپوارہ// ترہگام کے ڈولی پورہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ استاد کی مسخ شدہ لاش کو بٹہ مرغ پہاڑ کے جنگلی علاقہ سے بر آ مد کیا گیا ۔لواحقین نے اس پر اسرار قتل کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات ہو نی چایئے ۔بلا ل احمد شیخ ولد عبد الرشید شیخ ساکن شیخ محلہ ڈولی پورہ جو مقامی آرمی گو ڈ ویل سکول میں بحثیت استاد کام کرتے تھے کو نامعلوم افراد نے 4روز قبل اغوا کیا جس کے نتیجے میں لواحقین میں انکی سلامتی سے متعلق سخت تشویش پائی گئی ۔لو احقین کے مطابق اغوا کر نے کے بعد بلال کو 4روز کے بعد اغوا کارو ں نے چھو ڑ دیا اور گھر والو ں نے جب اس سے یہ اصرار کیا کہ وہ اتنے روز تک کہاں تھے تاہم بلال نے اپنے گھر والو ں کو حقیقت کہنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ وہ اپنے ایک دوست کے پاس گیا تھا ۔بلال کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے بلال کو فون پر اکثر مارنے کی دھمکی ملتی تھی اور ڈر سے انہو ں نے اپنے مو بائل کی سم کارڈ بھی بد ل ڈالا اور عید کے دوسرے روز 28جون کو بلال اپنے گھر سے با غ کی طرف گیا اور وہا ں سے نا معلوم افراد نے انہیں دوسری بار اغوا کر کے لاپتہ کر دیا ۔لواحقین نے بتا یا کہ انہو ں نے پولیس میں بلال کی گمشدگی سے متعلق ایک رپورٹ درج کرائی تاہم پولیس نے ان کی باز یا بی کے لئے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ناہی کوئی کاروائی انجام دی ۔بلال کے والد عبد الرشید شیخ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ دن گزر نے کے ساتھ ہی انہیں بلال کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں ا ضافہ ہو گیا جبکہ انہو ں نے ڈھو نڈنے کے لئے بہت سے مقامات کی چھان مار لی اور بلال کا کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔عبد الرشید نے مزید بتا یا کہ منگل کے روز ان پر اس وقت قیات ٹوٹ پڑی جب انہیںایک مقامی مویشی پالنے والے شہری نے یہ اطلاع دی گئی کہ بلال کی مسخ شدہ لاش کو مقامی پہاڑی بٹہ مرغ کے جنگلی علاقہ میں ایک گہرے کھڈ میں پھینک دی گئی جس کے بعد وہ پولیس کی پارٹی کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش کو بر آ مد کر کے ضلع اسپتال کپوارہ میں پو سٹ مارٹم کے لئے داخل کیا گیا ۔بلا ل کے والد نے یہ بھی بتا یا کہ بلال کو زیر چوب قتل کیا گیا جب کہ اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا ۔بلال کے پر اسرار قتل کے خلاف لو احقین کے علاوہ مقامی لوگو ں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ واقعہ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ہونی چایئے ۔لو احقین نے الزام لگایا کہ جب بلال کو سب ضلع اسپتال کپوارہ میں پو سٹ ما رٹم کے لئے دا خل کیا گیا تو وہا ں پر پو سٹ مارٹم کے لئے درکار سامان دستیاب نہیں تھا جس کے بعد انہو ں نے سارا سامان بازار سے لایا ۔بلال کی لاش کو جب اس کے آ بائی گائو ں ڈولی پورہ پہنچایا گیا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔