سرینگر // سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے امتحانی پرچوں میں غیر معمولی اقدمات کے تحت تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کے تحت نہ صرف امتحانی پرچوں کے ڈیزاین کو تبدیل کیا جائے گا بلکہ پریکٹیکل کو بھی تھویری کے ساتھ منسلک کر نے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ایک آڈر زیر نمبر F(Acad-C)PR/Pract/17جو کہ 18جوائی کو جاری کیا گیا ہے میں بورڈ نے حکومتی آڈر زیر نمبر 119-EDU-2017جو کہ 15مارچ 2017کو اجراء کیا گیا تھا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔بورڈ آف سکول ایجوکیشن اس آڈر کو عمل میں لانے کیلئے نہ صرف پرچوں کے ڈیذائن میں تبدیلی لائے گا بلکہ پریکٹیکل کو بھی تھویری کے ساتھ منسلک رکھا جائے گا۔بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے ساتھ منسلک اساتذہ ، طالب علموں بورڈ عملے اور والدین کو اپنی رائے ، تجاویز اور صلاح دینے کیلئے 3دن کا وقت مقرر کیا ہے ۔آڈر میں بتایا گیا ہے کہ لوگ آپنی رائے ، تجاویز اور صلاح دینے کیلئے [email protected]اور [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں اور جو لوگ فون یا فیکس کے ذرایع اپنے خیلالات کا اظہارکرنے کیلئے فون نمبر 01942494522پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔اسی طرح ڈئرایکٹر اکیڈمکس ،جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیش بمنہ بھائی پاس سرینگر کو خطوط کے ذرایع بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔