کنگن// سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف دکانداروںاور ہوٹل مالکان نے احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمدو رفت بند کردی جس کے نتیجے میں سیاحوں اور عام مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ احتجاجی دکانداروں مطالبہ کررہے تھے کہ سونہ مرگ میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث انہیںسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بعد میں ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونہ مرگ منظور حسین نے احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ اس بارے میں محکمہ بجلی کے افسران کو مطلع کیا جائے گا اور سونہ مرگ میں بجلی سپلائی کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جس کے بعد احتجاجی دھرنا پر امن طور ختم کیا گیا اور شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدو رفت بحال ہوگئی۔