کھنہ بل //جی او سی وکٹر فورس بی ایس راجو نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں تقریباََ120جنگجو سرگرم ہیں۔ کھنہ بل میںایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ ان میں 15غیر ملکی ہیں۔اُنہوں نے ہتھیار اُٹھائے جنگجوئوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کاراستہ ترک کر کے قومی دائرے میں شامل ہوجائیں اُنہوں نے عسکری محاز میں شامل نوجوانوں کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرے اور ایسے نوجوانوں کیلئے فوج ہر ممکن تعاون دینے کیلئے تیار ہے ۔بجہباڑہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ بدقسمتی سے پیش آتا ہے تاہم فوج ہر ممکن عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کو شاں رہتی ہے اور جب بھی اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو فوج اپنے طریقے سے تحقیقات عمل میں لاتی ہے اور قصوروار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔اس سے پہلے جی او سی نے کھنہ بل میں فسٹ آر آر کی جانب سے منعقد کئے گئے میگامیڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اس کیمپ میں فوج کے ساتھ ساتھ سول ڈاکٹر بھی موجود تھے جنہوں نے سینکڑوں مریضوں کی طبی جانچ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات تقسیم کی ،جبکہ معذور بچوں میں وہیل سائیکل تقسیم کئے گئے ۔