وزیراعلیٰ اور ریاستی چیف جسٹس گورنر سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست میں امن و قانون ، اندرونی سلامتی ، سیاحوں کی آمد ، شری امر ناتھ جی یاترا ، مختلف سکیموں اور پروجیکٹوں کی بروقت عمل آوری ، یونیورسٹیوں کے کام کاج ، نئے تعلیمی اداروں کے کام کاج کی نگرانی اور سکول ، کالج اور یونیورسٹی طلبا کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے جیسے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا ۔  انہوں نے اگلے چھ مہینوں کے دوران ترقیاتی اور دیگر اقدامات کیلئے لایحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ادھرریاست کے چیف جسٹس بدر دریز احمد نے آج راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔  ایک گھنٹہ طویل اس میٹنگ میں گورنر اور چیف جسٹس نے ریاست کی امنگوں اور اُن کی ضرورتوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے وادی اور آبی پناہ گاہوں خصوصاً جھیل ڈل کی خوبصورتی کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران  بنیادی ڈھانچے کے فروغ سے متعلق ریاستی سرکار کے صلاحکار پردیپ سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔  ایک گھنٹہ طویل اس میٹنگ میں ریاست میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ سے متعلق مختلف امور اور مختلف مرکزی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر نے صلاحکار سے جھیل ڈل اور دیگر اہم اثاثوں کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں اُن سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پائیلٹ بنیادوں پر مختلف پروجیکٹ تیار کرنے پر بھی زور دیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *