سرینگر//ماس مومنٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر پاکستانی عوام اورحکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی سطح پر مدد دینے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا کر پاکستانی عوام اور حکومت نے ایک بار پھر حق ادائی کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ7دہائیوں سے پاکستان مسلسل اور لگاتار نہ صرف کشمیری عوام کو سیاسی،سفارتی اور اخلاقی سطح پر تعاون دے رہاہے بلکہ اس دوران انہوںنے اپنے ملک کی سالمیت کو بھی داﺅ پر لگایا،یہاں تک کہ اس کو دو لخت بھی کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان نے ایک محسن کی طرح کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد جاری رکھی اور عالمی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔اس دوران ماس مومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر عرفانی نے بانڈی پورہ میں محمد اسماعیل میر کے گھر پر فوج کی چھاپہ مار کارروائی کی مذمت کی۔