مشینوں سے بجری نکالنے کا معاملہ،ڈورو میں مزدوروں کا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
ڈورو//ڈورو شنکر پورہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروںنے مشینوں کے ذریعے نالہ ساندرن سے بجری اور پتھر نکالنے کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے اسلام آباد اور ڈورو سڑک پر دھرنا دیکر دوپہر تک گاڑیوں کی آمدورفت کو مسدود کرکے رکھ دیا۔ احتجاجی مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ صدیوں سے نالہ ساندرن میں مزدوری کررہے ہیں جس کیلئے وہ باضابطہ متعلقہ محکمہ میں رائلٹی ادا کرتے ہیں ،تاہم گذشتہ ایک مہینے سے سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر ٹھیکداروں نے نالہ میں مشینوںسے کام کرنا شروع کیا ہے جس کے سبب غریب مزدوروں کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ معاملہ کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیا تاہم داد رسی نہ ہوئی جس کے سبب وہ احتجاج پر اُتر آئے ۔اس بیچ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کر دیا ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *