ممبئی// شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے گا¶ رکشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے ۔ شیو سینا کے ترجمان "سامنا" کے آج کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے منع کرنے کے باوجود نام نہاد گا¶ رکشک مان نہیں رہے ہیں۔ پورے ملک میں کہیں نہ کہیں بیف لے جانے کا الزام لگا کر کچھ لوگوں کی بھیڑ کسی خاص فرقہ کے شخص کو نشانہ بناتی ہے اور اسے پیٹ پیٹ کر مارڈالتی ہے ، جو کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے ۔اگر ہندو گا¶ رکشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنائیں گے تو یہ ایک طرح سے پاکستان کو خوش کرنے جیسا ہوگا کیونکہ پاکستان یہی چاہتا ہے ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات ہوں۔ انہوں نے کہا کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم کے سخت انتباہ کے باوجود گورکشا کے نام پر حملے بند نہیں ہورہے ہیں۔ یہ مکمل طور پر غیر انسانی فعل ہے جس کی کوئی بھی حمایت نہیں کر سکتا۔گا¶ رکشا کے نام پر ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فسادات ہوں یہی تو پاکستان چاہتا ہے ۔ لہذا ملک میں امن برقرار رکھنے کے لئے قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ اداریہ میں آگے لکھا ہے کہ ہندوستان میں بھلے ہی ہندو نظریات کی حکومت ہے لیکن طالبان کی حکومت نہیں ہے یہ بات سب کو سمجھنا چاہیے ۔ گورکشک جس طرح کے کام کر رہے ہیں یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔یو این آئی