کشتواڑ//کشتواڑ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے لئے ٹیکس کے کئی مدعوں پر بات وچیت کرنے کے لئے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان مہمان خصوصی تھے۔جبکہ چیف ایگزیکٹو افسر کشتواڑ،ٹورازم افسر کشتواڑ، پون کمار نوڈل افسر تھے جنھوں نے بازار میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کی وضاحت کی ۔تاجروں اور ٹھیکہ داروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تاجروں اور ٹھیکہ داروں کو 7 اگست2017سے قبل جی ایس ٹی کا دور رجسٹر کرنے کی ہدایت دی۔سی ای او کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پون کمار نے اس موقعہ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی رجسٹر کرنا اں کاروباریوں کے لئے لازمی ہے جن کی سیل سالانہ 20لاکھ روپے سے75لاکھ روپے تک ہوتی ہے،کو ایک فی صدی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام کاروباری
ادارے جی ایس ٹی سے مستثنیٰ ہیں جن کا سالانہ کاروبار 20لاکھ روپے سے زائد نہ ہو ۔ددریں اثنا ڈی سی کشتواڑ نے ضلع کے تاجروں سے جلد سے جلد جی ایس ٹی کے ساتھ رجسٹر ہونے کے لئے کہا تاکہ بازار میں کاروبار اچھی طرح سے چل سکے۔انہوں نے تمام کارباری اداروں کے لئے مزید بیداری کیمپ منعقد کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔میٹنگ میں تاجروں ،ٹھیکہ داروں اور ضلع افسروں نے شرکت کی ۔