رام بن //ضلع رقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی کی قیادت میں قصبہ کی ترقی کیلئے ما سٹر پلان کے مسودہ پر بحث کی گئی ۔میٹنگ میں اے سی ریونیو وویک پوری، چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ،چیف ٹائون پلانر جموں جوگیندر سنگھ ،پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای، اور پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئران ،ٹاون پلاننگ کنسلٹنٹوں ،ضلع افسروں، فوجی افسروں ،دوکانداروں اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ مسودہ کو 2017سے2035 تک قصبہ کو جدید لائنوں پر ترقی دینے کے لئے تین حصوں اور چار مرحلوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈی سی نے کنسلٹنٹوں کو ماسٹر پلان لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ، نوجوانوں کو روز گار دلانے اور قصبہ کے جغرافیہ کو مد نظر رکھ کر تیار کرنے کی ہدایت دی۔این ایف انفرا ٹیک سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی کے کنسلٹنٹوں نے ماسٹر پلان مسودہ پر خاکہ پیش کیا ،جسے موجودہ انفراسٹریکچر، روڈ نیٹ ورک، کاروباری اداروں وغیرہ کو ملحوظ نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ڈرافٹ ماسٹر پلان میں علاقہ کی سماجی ۔اقتصادی ترقی ،سیاحتی مقامات کی کھوج اور انکے تحفُظ ،آبی باڈیز پر تعمیرات و ناجائز تجاوزات کو روکنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مسودہ کے تحت اندرنی سڑکوں پر بھیڑکم کرنے ،پارکنگ سہولیات مستحکم کرنے،موجودہ بس اسٹینڈ کو منتقل کرنے ،سڑکوں کو کشادہ کرنے ، منصوبہ بند سڑکوں کی تعمیر ۔طبی سہولیات میں بہتری لانے،تفریح کے مواقعے ،سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ،ماحول دوستانہ اور جنگلات پر مبنی صنعتوں ،میترا چوک کیلئے جنکشن میں بہتری لانے اور باولی بازار کے نزدیک مندر میں داخل ہونے پر مرکوز ہے۔ڈی سی نے تمام سٹیک ہو؛لڈروں سے اس سلسلہ میں آرا طلب کی ہے اور مجوزہ مسودہ کو حتمی بنانے میں سرگرمی سے شرکت کرنے پو زور دیا ہے،تاکہ رام بن قصبہ کو جاب نظر بنایا جا سکے۔انہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مجوزہ ماسٹر پلان کو حتمی بنانے سے قبل تفصیلی بحث ومباحثہ کیا جائے گا۔