گنڈ کنگن میں 2نقب زن گرفتار،تویرا گاڑی ضبط

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 کنگن//  غلام نبی رینہ//پولیس نے نقب زنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ساڑھے آٹھ ہزار روپئے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 19اور20تاریخ کی درمیانی رات کو تحصیل گنڈ کے فرائو علاقے میں نقب زنوں نے اشتیاق احمدشاہ ولد حاجی عبدلاحد شاہ کے رہائشی مکان میں داخل ہوکر وہاں سے 8500روپئے نقدی اڑا لئے ۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نقب زن جب وہاں پر کھڑی ایک گاڑی سے تیل نکالنے کی کوشش کررہے تھے تو اس دوران اچانک مکان مالک نیند سے جاگ اُٹھا اور یہ سارا ماجرا دیکھ کر شور و غل مچایا جس سے آس پاس رہنے والے بھی نیند سے جاگ اُٹھے اور نقب زنوں کو موقع پر ہی دبوچ لیا ۔ انہوں نے فوری طور گنڈ پولیس کو مطلع کیا ،جنہوں نے نقب زنوں کو حراست میں لے لیا ۔ایس ایچ او گنڈ سجاد احمد کھانڈے نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ نقب زنوں سے ایک تویرا گاڑی زیر نمبرJK05B-9080بھی اپنی تحویل میں لیکرکاروائی شروع کی ۔ اس دوران گرفتار کئے گئے نقب زنوں کی شناخت طارق احمد کلو ساکن پتھر مسجد سرینگر ،شیخ جنید فیاض ساکن عمر آباد ایچ ایم ٹی کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف ائی آر نمبر17/2017زیر دفعہ 457،380آر پی سی درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *